ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکا 17 افرا دجاں بحق 30 سے زائد زخمی

کوئٹہ : ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور  30  سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوئے، جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیاں جاری ہے اور زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، دھماکاخیزموادآلوؤ ں میں رکھاگیاتھا، جاں بحق افرادمیں سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہے جبکہ 8 جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہزارگنجی دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا شہداکےغم میں برابرکےشریک ہیں، انسانیت کےدشمن دہشتگردکسی رعایت کےمستحق نہیں، ملوث عناصرکیخلاف کارروائی کرکےکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔ جام کمال کا کہنا تھا شدت پسندسوچ کےحامل افرادمعاشرےکاناسورہیں، زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، پرامن ماحول کوخراب کرنےکی سازش کوناکام بناناہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں