پینٹاگون کی جانب سے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے امریکا کی جانب سے کامیاب میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔
آئی این ایف معاہدے کے خاتمے کے بعد امریکا کی جانب سے پابندی کا سامنے کرنے والے میزائل کا یہ پہلا تجربہ ہے۔
#BREAKING News
US conducts "test" of Cruise Missile on Cali Coast of range "more than 500 km" we are not supposed to have.
Spoiler Alert: when a "test" is made and results released then we already have it in the stockpile. Say, oh, 3000 of them. https://t.co/RV1T6dc4Wg
— Cali Dreaming NaphiSoc (@NaphiSoc) August 19, 2019
امریکا اور روس کے درمیان آئی این ایف معاہدے کے خاتمے کے بعد امریکی فوج نے معاہدے کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ میزائل 500؍ کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ باننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پینٹاگون کا مزید کہنا ہے کہ ایسے ہتھیاروں کا تجربہ آئی این ایف معاہدے کی وجہ سے نہیں کیا جا سکتا تھا، تاہم اب ایسی کوئی پابندی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق روایتی طور پر تیار کردہ نیوی ٹاما ہاک کروز میزائل کو زمین سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔