وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیلی فون، نواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں

لاہور(این پی پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا -وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو محمدنواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں -وزیراعظم عمران خان نے محمد نوازشریف کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج محمد نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں اور میں محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام اور ہسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں -انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کو ہر طرح کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں