دنیا کا ’بہترین فنکار‘ نامزد کرنے پر شکریہ

(این پی پی )پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اعلیٰ کارکرد گی پر دبئی میں منعقد کی جانے والی ’واک آف فیم‘ کی تقریب میں ’دبئی اسٹار‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
’دبئی اسٹار‘ ایک ایسا اعزاز ہے جو ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
گلوکار نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں دبئی اسٹار کے اعزاز سے نوازے جانے کی ویڈیو موجود تھی۔
مجھے بہت فخر ہے مجھے اپنا ستارا ملا، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دنیا کے بہترین فنکار کے لیے نامزد کیا۔
’دبئی اسٹار‘ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عاطف اسلم کی صلاحیتوں کو سراہنے کے ساتھ ان کی خوبصورت آواز کو پاکستان کی بہترین آوازوں میں سے ایک قرار دیاگیا۔
واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کو حکومت پاکستان کی طرف سے بھی تمغہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں