رانجھا رانجھا کے ’بھولے‘ کی فلم میں انٹری

(این پی پی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار عمران اشرف نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ’بھولے‘ کا کردار نبھاتے ہوئے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور لوگوں کے دل جیت لیے۔
اداکار عمران اشرف نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب سلور اسکرین پر ڈیبیو کے لیے تیار ہیں اور امید ہے کہ وہ سلور اسکرین پر بھی اپنی بہترین اداکاری دکھا کر سب کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔
عمران اشرف اپنی ڈیبیو فلم ’دم مستم‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔
فلم’دم مستم‘ میں الف اللہ اور انسان ڈرامے کے باکمال اداکار عمران اشرف کے مدمقابل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اسٹار اَمر خان ہوں گی۔
عمران اشرف کی ڈیبیو فلم ’دم مستم‘ کی ہدایت کاری معروف فلم ’سپر اسٹار‘ کے ہدایت کار احتشام الدین کریں گے اور فلم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی ہیں۔
’دم مستم‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہوگی جس کی کہانی اس فلم کی ہیروئن امر خان نے ہی لکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں