ثنا شوبز میں لالچی اور حسد کرنے والے لوگوں سے نالاں

لاہور: (این پی پی) لالی وڈ سٹار ثنا نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں خوشامدی، لالچی اور حسد کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ مخلص لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ خاص طور پر شوبز میں حسد کرنے والوں کی بھرمار ہے اوریہ لوگ آپ کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ جب سے شوبز میں ہوں یہاں پر ٹانگیں کھینچنے اور حسد کرنے والوں سے پالا پڑا ہے لیکن میں نے خوفزدہ ہونے کے بجائے خود کو مضبوط کر کے ان کا دلیری سے سامنا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے منافق لوگوں سے سخت نفرت ہے، موجودہ دور میں لالچی اور حسد کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں