ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ سے علیحدہ، اگلے کوچ مصباح ہوں‌گے؟

لاہور(این پی پی) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ سے آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کھلاڑی ڈین جونز علیحدہ ہوگئے اور اب پانچویں ایڈیشن کے لیے کسی نئے ہیڈ کوچ کا انتخاب عمل میں لایا گا۔ایک ویڈیو پیغام میں ڈین جونز نے کہا کہ فرنچائز مالکان سے بات چیت ہوئی، انہیں نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے، میری کوچنگ میں ٹیم نے 2 ٹائٹلز اور 8 پلے آف میچز میں سے 6جیتے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شاندار سفر میں کئی نوجوان کرکٹرز سامنے آئے جن کو بعد ازاں پاکستان کی نمائندگی کا بھی موقع ملا، فرنچائز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، میرے مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر جلد سامنے آئے گی۔ ذرائع نے ڈین جونز کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے علیحدگی کی وجہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو ٹھہرایا ہے۔مصباح الحق ہر جگہ اپنی سپرمیسی چاہتے ہیں اور ایسا اس معاملے میں بھی ہونے جارہا ہے۔ اسی لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے لیے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و سلیکٹر مصباح الحق کا نام گردش میں ہے، قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جگہ کراچی کنگز کی کوچنگ ڈین جونز کے سپرد کرنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں