کوہلی نے اہلیہ کے ہمراہ بھوٹان میں سالگرہ کا دن گزارا

تھمپو(این پی پی) بھارت کی ٹیم ان دنوں بنگلادیش سے ہوم سیریز کھیل رہی ہے، جس میں وہ مہمان ملک سے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں اُسے بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت برداشت کرنا پڑی ہے۔ اس میں بھارت نے اپنے مستقل کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا ہے، اُن کی جگہ اوپننگ بلے باز روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جب کہ ویرات ان دنوں بھوٹان میں اپنی اہلیہ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ چھٹیاں انجوائے کررہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھوٹان میں 31 ویں سالگرہ منائی۔ انوشکا نے اس موقع پر خوبصورت وادی میں کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جبکہ کوہلی نے ٹویٹر پر ایک خصوصی نوٹ اپنے 15 سال کے ورژن کے لیے لکھا جب انہیں فیملی میں ’چیکو‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔انہوں نے لکھا کہ ویرات زندگی نے تمہارے لیے بڑی چیزیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں مگر تمہیں ہر ایک کے لیے تیار اور ہر موقع جو ملے اسے حاصل کرنا ہوگا اور کبھی بھی کسی چیز کو اپنے لیے یقینی نہیں سمجھنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں