پاک آسٹریلیا آخری ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

پرتھ (این پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری مقابلہ آج ہوگا۔ سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا مقابلہ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا تھا، جس میں آسٹریلیا کے جیت کے آثار واضح دکھائی دیے، بارش عین وقت پر پاکستان کی مدد کو آپہنچی اور قومی ٹیم ایک یقینی شکست سے بچ گئی۔ دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان یہ مقابلہ جیت کر سیریز برابر کرنے میں سرخرو ہوتی ہے یا نہیں۔ لیکن آسٹریلیا کے لیے جو ٹیم منتخب کی گئی ہے، اُس کی کارکردگی اب تک مایوس کُن رہی ہے۔ کئی سابق کرکٹرز بھی اس امر کا اظہار کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں