مسلسل گیارہ سیریز جیتنے والی قومی ٹیم لگاتار دوسری سیریز ہار گئی

پرتھ (این پی پی) قومی ٹیم جس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں سرفراز احمد کی قیادت میں کامیابیوں کے سفر کا آغاز کیا تھا اور مسلسل گیارہ سیریز جیتی تھیں، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقا جیسی ٹیموں کو اُن کے دیسوں میں دھول چٹائی تھی، آج آسٹریلیا سے سیریز ہار گئی۔ یہ اس کی لگاتار دوسری سیریز میں بدترین ہزیمت ہے۔ نئے کپتان بابر اعظم پہلی جیت کو ترس گئے۔ مصباح الحق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے قومی ٹیم کے لیے سبز قدم ثابت ہوئے ہیں اور اُن کے تجربوں نے قومی ٹیم کو جیت کی راہ سے ناصرف ہٹادیا ہے، بلکہ اُس کی نمبرون پوزیشن کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں