انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا، میلان کی شاندار سنچری

نیپئر (این پی پی) انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے کے چوتھے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 76 رنز سے شکست دے دی۔ ڈیوڈ میلان کی شاندار سنچری 103 ناٹ آئوٹ اور کپتان مورگن کی انتہائی جارحانہ 91 رنز کی بدولت انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورزمیں 241 رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ ترتیب دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنرز نے 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور وہ 17 ویں اوورز میں 165 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ 39 رنز کے ساتھ نیوزی لینڈ قائد سائوتھی ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے پارکنسن نے 4 اوورز میں 47 رنز کی پٹائی کھانے کے بعد 4 مہرے کھسکائے۔ ڈیوڈ میلان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پانچ میچوں پر مشتمل یہ سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔ اب آخری مقابلہ دونوں کے لیے خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے، جس کے لیے دونوں ٹیمیں سر دھڑ کی بازی لازمی لگائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں