پاکستان ایک بار پھر اسنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا

اناطولیہ (این پی پی) پاکستان نے تیسری بار اسنوکر کے عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا ہے۔ محمد آصف نے ورلڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ترک شہر اناطولیہ میں ہونے والے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ فلپائن کے جیفری روڈا سے تھا۔ آصف نے ایونٹ کا فائنل 5 کے مقابلے میں 8 فریمز سے اپنے نام کیا۔اس سے قبل انہوں نے 2012 میں بھی عالمی ٹائٹل اپنے نام کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا۔ پاکستان کے محمد یوسف نے1994 میںجنوبی افریقاکے شہر جوہانسبرگ میں جوہانس آر جوہانسن کو فائنل میں شکست دے کر اسنوکر کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ حکومتی سطح پر اسنوکر کی سرپرستی ازحد ضروری ہے، ناصرف اسنوکر بلکہ تمام ہی کھیل حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں