آسٹریلیا اے کے خلاف 3 وکٹوں پرپاکستان کے 336 رنز ، بابر اور اسد کی سنچریاں

پرتھ (این پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان سہ روزہ میچ کا پہلا روز پاکستان کے نام رہا۔ بابر اعظم اور اسد شفیق نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان نے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز جوڑ لیے۔ شان مسعود، کپتان اظہر علی اور حارث سہیل بالترتیب 22، 11 اور 18 رنز بناکر محض ساٹھ کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر اسد شفیق اور بابراعظم نے نہایت ذمے دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی سنچریوں کی تکمیل کی۔ بابر اعظم 157 اور اسد شفیق 119 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا اے کی جانب سے میریڈیتھ نے 2 جب کہ نیسیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں