ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو آخری ون ڈے بھی ہرادیا

لکھنؤ(این پی پی) بھارتی سرزمین پر افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری مقابلہ کالی آندھی نے 5 وکٹوں سے جیت لیا۔یوں سیریز تین صفر سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی. افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 249 کا مجموعہ ترتیب دیا اور اُس کے سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ اصغر افغان 86 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ محمد نبی اور حضرت اللہ زے زئی نے 50، 50 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پال 3 اور جوزف 2 وکٹیں لے سکے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنے اوپر شائی ہوپ کی شاندار سنچری 109 رنز ناٹ آئوٹ کی بدولت ہدف 49 ویں اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن دو وکٹیں لے سکے۔ شائی ہوپ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ عمدہ آل رائونڈ پرفارمنس کی بناء پر روسٹن چیس سیریز کے بہترین کھلاڑی ٹھہرائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں