آسٹریلیا اے عمران جونیئر کے وار نہ سہہ سکی، 122 پر آئوٹ

پرتھ (این پی پی) عمران خان جونیئر نے آسٹریلینز پر اپنی دھاک بٹھادی، آسٹریلیا اے کے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، کینگروز کی اے ٹیم محض 122 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اس سے قبل پاکستان ٹیم سہ روزہ میچ کے دوسرے روز 428 رنز بناکرآئوٹ ہوگئی، بابراعظم اور اسد شفیق کل کے اسکور پر ہی ریٹائرڈ آئوٹ ہوئے۔ یاسر شاہ نے بھی رنگ کی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ عمران خان جونیئر آسٹریلیا اے کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوئے اور محض 32 رنز دے کر پانچ اہم مہرے کھسکائے۔ شاہین شاہ آفریدی اور پارٹ ٹائم بولر افتخار احمد کے حصے میں بھی دو وکٹیں آئی۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک 7 رنز بنائے تھے اور اُس کی تمام وکٹیں باقی تھیں۔ پاکستان کو آسٹریلیا اے پر 313 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں