آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، بابر کا تیسرا نمبر

دبئی (این پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستانی بیٹسمین بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ٹاپ ٹین میں بالترتیب ویرات کوہلی، روہت شرما، بابر اعظم، ڈوپلیسی، روس ٹیلر، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، جوئے روٹ، کوئنٹن ڈی کوک، جیسن رائے شامل ہیں۔ پاکستان کے امام الحق بارہویں، فخرزمان سولہویں اور حارث سہیل اکتیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ گیند بازوں کی فہرست میں محمد عامر ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ ٹاپ ٹین میں بالترتیب ٹرینٹ بولٹ، مجیب الرحمان، کاگیسو ربا دا، پیٹ کمنز، کرس ووئیکس، مچل اسٹارک، محمد عامر، میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کے نام شامل ہیں۔پاکستان کے تیز گیندبازشاہین شاہ آفریدی 23ویں، شاداب خان 27ویں، عمادوسیم 35ویں اور حسن علی 40 ویں نمبر پر ہیں جب کہ آل راؤنڈر میں بین اسٹوکس سرفہرست، محمد نبی دوسرے اور عماد وسیم تیسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں