وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان انجرڈ ہوگئے

پرتھ (این پی پی) قومی ٹیم کے ساتھ دورۂ آسٹریلیا کے لیے واحد وکٹ کیپر محمد رضوان انجرڈ ہوگئے ،ان کی جگہ عابد علی نے آسٹریلیا اے کے خلاف پریکٹس میچ کے دوسرے روز کیپنگ کے فرائض نبھائے۔میچ کے دوسرے روز جب پاکستان کی بیٹنگ کے دوران رضوان کے انگوٹھے پر گیند لگی، طبی امداد کے بعد وہ تکلیف کے باوجود کریز پر موجود رہےاور 6 رنز بناکے آئوٹ ہوئے۔ جب آسٹریلیا اے نے اپنی دوسری اننگزکا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی کی ایک تیز گیند محمد رضوان کے ہاتھ پر لگی جس پر وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ عابد علی نے کیپنگ کی ذمے داریاں نبھائیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ میزبان ملک سے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجاتے ہیں یا نہیں، یا پاکستان کرکٹ بورڈ کسی متبادل وکٹ کیپر کا اعلان کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں