جونیئر کبڈی ورلڈکپ :پاکستان نے ڈنمارک کو شکست دے دی

کش (این پی پی) پہلے جونیئر کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ڈنمارک کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ ایران کے شہر کش میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے 23 کے مقابلے میں 72 پوائنٹس سے کامیابی پاکر اپنی برتری ثابت کی۔اس موقع پر سیکریٹری فیڈریشن رانا سرور کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی جونیئر ٹیم پہلی بار کسی کبڈی کے انٹرنیشنل میلے میں شرکت کررہی ہے، ابتدائی میچ میں جیت سے لڑکوں کا مورال بلند ہوا ہے، یقین ہے کہ اگلے مقابلوں میں بھی یہ ٹیم اچھا پرفارم کرکے ملک کا نام روشن کرے گی۔جونیئر کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان پول بی میں شامل ہے اور امید ہے کہ پاکستان سیمی فائنل تک رسائی پالے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں