سندھ کے پولیس جوان کا اعزاز، دُنیا کے تیز ترین شوٹر

کراچی (این پی پی) ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی، شاعر مشرق علامہ اقبال نے بالکل درست فرمایا تھا، اگر نوجوانوں کو مواقع ملتے رہیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کی دھاک دُنیا بھر میں بٹھاسکتے ہیں۔ اب اس حوالے سے تازہ واقعہ سندھ پولیس کے جوان ارسلان انور کا دنیا کے تیز ترین پولیس شوٹر بننے کا سامنے آیا ہے۔ 30سے زائد ممالک کے پولیس نشانہ بازوں کو ہرانے والے ارسلان نے پریکٹیکل شوٹنگ کے فائنل راؤنڈ میں 6 منٹ 16 سیکنڈز میں 118 ٹارگٹس کو ہٹ کیا، ارسلان نے 42 ممالک کے 3 سو سے زائد شوٹرز کے درمیان اوپن کیٹیگری مقابلے میں برانز میڈل بھی اپنے نام کیا۔ان فتوحات کے بعد ارسلان ایشین پریکٹیکل شوٹنگ کی رینکنگ میں تیسرے اور ورلڈ رینکنگ میں 22 ویں نمبر پرآگئے۔اُمید ہے یہ جوان مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں