نواز اور شہباز لندن پہنچ گئے

لندن (این پی پی) عدالت عظمیٰ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن پہنچ گئے، شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد اپنے علاج کی غرض سے چار ہفتوں کے لیے لندن پہنچ گئے، ان کی ایئر ایمبولینس نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم کو گاڑی کے ذریعے جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل پہنچایا گیا، ایئر پورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی، نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ کچھ کارکنان نے بھی حج ٹرمینل میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں باہر نکال دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں