پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا

ایڈیلیڈ (این پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ایڈیلیڈ میں شروع ہورہا ہے، یہ پانچ روزہ مقابلہ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، پاکستان کو سیریز بچانے کا سنگین چیلنج درپیش ہے کہ آسٹریلوی سرزمین پہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلے گئے تمام ٹیسٹ میچز آسٹریلیا کے نام رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ محمد عباس اور امام الحق کے لیے پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے والی ٹیم کے ارکان میں سے دو کو اپنی جگہ چھوڑنی پڑے گی۔ اظہر علی کافی پرامید ہیں جب کہ کوچ و چیف سلیکٹر بھی مثبت توقعات ظاہر کررہے ہیں۔ پاکستان عرصہ ہوگیا کوئی بھی ٹیسٹ آسٹریلوی سرزمین پر جیت نہیں سکا ہے۔ آسٹریلوی میدانوں میں شکست ہی اُس کا مقدر بنتی رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں