پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی، آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 302رنز بنالیے

ایڈیلیڈ (این پی پی) ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا پہلا روز آسٹریلوی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور لبوسچگنے کے نام رہا، جنہوں نے پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار سنچریاں اسکور کرڈالیں۔ پاکستانی بولرز کی ناقص بولنگ کا سلسلہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھی جاری رہا۔ پورے دن کی تگ و دو میں ایک وکٹ ہی قومی بولرز لے سکے، وہ بھی شاہین شاہ آفریدی نے برنس کو آئوٹ کرکے حاصل کی۔ ڈیوڈ وارنر 166 اور مارنس لبوسچگنے 126 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ دونوں نے وکٹ کے چاروں طرف اپنے دلکش اسٹروکس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ قومی کپتان اظہر علی اور کوچ و سلیکٹر مصباح الحق کے دعوے باطل ہی ثابت ہوئے اور اُن کی تمام تر حکمت عملیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں