لکھنؤ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

لکھنؤ (این پی پی) بھارتی سرزمین پہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میں کالی آندھی نے 9 وکٹوں سے کامیابی کو گلے لگالیا۔ افغانستان نے تیسرے روز کا آغاز 7 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز سے کیا اور محض 11 رنز کے اضافے سے باقی کے تین کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گئے، یوں افغانستان کے دوسری اننگز کا اسکور 120 رنز رہا۔ کورن وال، ہولڈر اور چیس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے انتہائی معمولی 33 رنز کا ہدف ملا، جو اُس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ویسٹ انڈیز کے بھاری بھر کم ٹیسٹ کرکٹر کورن وال کو تباہ کن بولنگ کے صلے میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں