پاکستان سے ٹیسٹ سیریز،سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

کولمبو (این پی پی) سری لنکن ٹیم اگلے ماہ پاکستان آئے گی جہاں وہ قومی ٹیم سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ اس سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ سری لنکن ٹیم ریگولر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ دیموتھ کرونا رتنا دورہ پاکستان میں ٹیم کی قیادت کریں گے،ٹیم کے دیگر ارکان میں اوشادا فرنانڈو، کوشل مینڈس، اینجلومیتھیوز،دنیش چندی مل، کوشل پریرا، تھریمانے،دھننجیا ڈی سلوا، نیروشن ڈیک ویلا، دلرووان پریرا،لاستھ ایمبول، سورنگا لکمل، لاہیروکمارا، وشوا فرنانڈو، کاسن رجیتا اور لکشن سنداکن شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں