امریکی کوہ پیما گوب رائٹ ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

میکسیکو سٹی(این پی پی) کوہ پیمائوں کی زندگیاں خطرات سے عبارت ہیں۔ ہر موقع پہ اُن کی زیست خطروں میں گھری رہتی ہے۔ اب میکسیکو میں عمودی پہاڑوں اور چٹانوں کو عبور کرنے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما گوب رائٹ 1 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔امریکی کوہ پیما بریڈ گوب رائٹ اپنے ساتھی کے ساتھ میکسیکو کے پہاڑی سلسلے ’شائنگ پاتھ‘ کی 2 ہزار 300 فٹ کی چوٹی عبور کر کر لوٹ رہے تھے کہ 300 میٹر کی بلندی سے نیچے آگرے۔31 سالہ گوب رائٹ شائنگ پاتھ پر 28 سالہ ساتھی جیکب سن کے ساتھ سنگلاخ چٹانوں کوعبور کر رہے تھے کہ ایک چٹان سے دونوں نیچے گر گئے۔ جیکب سن کے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تاہم گوب رائٹ جانبر نہ ہوسکے۔ دونوں کوہ پیما چٹانوں اور پہاڑوں کو بغیر رسی کے عبور کرنے کے لیے عالمی شہرت رکھتے تھے۔یاد رہے کہ 2017 میں بریڈ گوب رائٹ نے اپنے ساتھی رےنولڈز کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے خطرناک عمودی چٹان کو سب سے کم وقت میں عبور کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔اس واقعے پر دُنیا بھر کے کوہ پیمائوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں