ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان چھا گیا،6 گولڈ میڈل جیت لیے

کٹھمنڈو(این پی پی) نیپال میں ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان چھا گیا، پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان نے اب تک کراٹے میں تین ، شوٹنگ میں دو اور تائیکوانڈو میں ایک گولڈ میڈل جیتا ہے جب کہ سعدی عباس نے مائنس 75 کلو گرام میں سونے کا تمغہ لے کر پاکستان کا نام روشن کیا۔شوٹنگ کے پچاس میٹر ٹیم رائفل کیٹگری میں گلفام عادل، سونیئگ جاوید اور ذیشان شاکر پر مشتمل ٹیم نے پہلی پوزیشن پاکر قومی پرچم بلند کیا۔ اس سے پہلے کے ٹیم شوٹنگ ایونٹ میں پاکستان نے شوٹنگ کے سینٹر فائر پسٹل ایونٹ میں قومی شوٹر نے گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔سینٹر فائر پسٹل ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والوں میں خلیل اختر،غلام مصطفی بشیر اور مقبول تبسم شامل تھے۔شاہ زیب نے تائیکوانڈ و کے 54کلوگرام میں گولڈ میڈل اپنے گلے میں ڈالا۔دریں اثنا ایونٹ میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹس 11 سلور اور 15 برانز میڈلز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔یوں سائوتھ ایشین گیمز میں وطن عزیز کا نام سب سے نمایاں دکھائی دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں