فٹ بال کا سب سے بڑا اعزاز میسی کے نام

پیرس (این پی پی) فٹ بال کی دُنیا پر برسہا برس سے راج کرنے والے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی نے فٹبال کا سب سے بڑا ایوارڈ بیلان ڈی آر جیتنے کا چھکا لگادیا، روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پیرس میں فٹبال ایوارڈ بیلان ڈی آر کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، دنیا کے ہردلعزیز کھیل کا سب سے بڑا تاج کس کے سر سجنا تھا اس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا، ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار لیونل میسی نے میدان مار لیا۔میسی نے بیلان ڈی آر کا ریکارڈ چھکا لگا دیا، وہ اس سے پہلے دوہزار نو، دس ، گیارہ، بارہ اور دو ہزار پندرہ میں یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔پانچ پانچ بار کے فاتح کرسٹیانو رونالڈو اور لیور پول پلیئر وِرجل وین جِک کو ہرا دیا۔ویمن فٹ بالرز میں سے امریکی کھلاڑی میگن ریپائنوئی بھی بیلان ڈی آر کا ایوارڈ جیت چکی ہیں۔اس پر میسی کے چہرے پر بکھری مسکراہٹ دیدنی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں