سابق انگلش فاسٹ بولر باب ولس چل بسے

لندن (این پی پی) انگلش ٹیم کی کئی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرنے والے لیجنڈ ری فاسٹ بولر باب ولس بالآخر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز ستر برس کی عمر میں چل بسے۔ آنجہانی نے 1971 سے 1984 تک اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ 90 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 325 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ 64 ایک روزہ مقابلوں میں اُن کی وکٹوں کی تعداد 80 ہے۔ جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اُنہوں نے 899 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔ انگلش ٹیم اپنے لیجنڈ کرکٹر سے محروم ہوگئی۔ وہ کافی عرصے سے سخت علیل تھے۔ وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مبصر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ کرکٹ ہی اُن کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ کمنٹری سے خاصے عرصے وابستہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں