سائوتھ ایشین گیمز:200 میٹر ریس ،پاکستان 20 سال بعد گولڈمیڈل جیتنے میں سرخرو

کٹھمنڈو (این پی پی) سائوتھ ایشین گیمز سے پاکستان کے لیے خوشخبریوںکے عمدہ پیکیج برآمد ہورہے ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان نے 20سال بعد 2سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔محمد عذیر نے 200 میٹرریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ کر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا۔ یہ ایتھلیٹکس میں پاکستان کا دوسرا میڈل ہے، اس سے پہلے سمیع اللہ نے 100 میٹر ریس میں برانز میڈل اپنے گلے میں ڈالا تھا۔کراٹے میں بھی پاکستان نے ایک اور سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ کراٹے میں پاکستان کے لیے چوتھا گولڈ میڈل مائنس 50 کلوگرام کیٹگری میں نعمان نے جیتا ہے، اس طرح ان گیمزمیں پاکستان کے مجموعی گولڈ میڈل کی تعداد 8 ہوگئی ، 12 سلور اور 15 برانز میڈل بھی پاکستانی ایتھلیٹس اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔اُمید ہے کہ اور بھی سونے کے تمغے پاکستانی کھلاڑی جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں