دورۂ آسٹریلیامیں ناکامیوں کا صلہ، مصباح کو اسلام آباد کا ہیڈکوچ بن کے ملا

اسلام آباد (این پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ آسٹریلیا میں بُری طرح ناکام رہی اور تمام شعبوں میںاُس نے بدترین کارکردگی پیش کی۔ کوئی ایک میچ میزبان سے وہ جیت نہ سکی بلکہ ایک مقابلے میں بھی کانٹے کی ٹکر نہ دے سکی۔ اُس کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بلکہ سبھی کچھ مصباح الحق ہیں جو مسٹر ٹُک ٹُک کے نام سے خاصے مشہور ہیں۔ لگتا ہے یہ سال اُن پر نوازشوں کے ساتھ ہی رخصت ہوگا ، وہ کارکردگی تو خاک پیش کرتے، اُلٹا قومی ٹیم کے زوال کا باعث ہی اب تک ثابت ہوئے ہیں، لیکن حیران کُن امر یہ ہے کہ اس کے باوجود اُن پر عہدوں اور انعامات کی برسات برستی چلی جارہی ہے اور کسی طور تھمنے میں نہیں آرہی، اب اُنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ ڈین جونز پچھلے مہینوں اسلام آباد کی کوچنگ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مصباح کے زیر سایہ کیا کارکردگی پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں