سائوتھ ایشین گیمز، بھارت سرفہرست، پاکستان 61 میڈلز جیتنے میں کامیاب

کٹھمنڈو (این پی پی) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 61 ہوگئی ، بھارت میڈلز ٹیبل پر ایک سو ایک میڈلز کے ساتھ سرفہرست رہا، نیپال دوسرے نمبرپر چلاگیاہے، سری لنکا نے تیسری پوزیشن پالی ہے جب کہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ایتھلیٹ محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں پاکستان کو سونے کا تمغہ دلادیا۔ نیپال میں جاری گیمزمیں محمد نعیم نے مقررہ فاصلہ 14.30 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن پائی۔ تائیکوانڈو کی 58 کلوگرام کلاس میں ہارون خان اور 80 کے جی میں رب نواز نےگولڈمیڈل لے کر میڈل ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ووشو میں محمد امجد اقبال نے مائنس 85کلوگرام میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ اعصام الحق، عقیل خان کی موجودگی میں بھی قومی ٹینس ٹیم بہتر کارکردگی نہ پیش کرسکی اور سلور میڈل ہی جیت پائی۔ ایتھلیٹکس میں چار سومیٹر ویمنز میں صاحب اسرا نے برانز میڈل جیتا۔کبڈی میں پاکستان نے بنگلا دیش کی ٹیم کو 21 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے ہرایا۔شوٹنگ کے ٹیم ائررائفل میں پاکستان نے سلورمیڈل لیا۔ویٹ لیفٹنگ کی 55 کلوگرام کیٹگری میں صآئمہ نے برانز میڈل پایا۔پاکستانی ویمن ہینڈبال ٹیم نے پہلےمیچ میں مالدیپ کو شکست دی جبکہ مینز ٹیم نے نیپال کے خلاف کامیابی پائی۔اگلے مقابلوں میں اُمید ہے پاکستان مزید میڈل اپنے نام کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں