آسٹریلیا میں ناکام اور نامُراد ہونے والی قومی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

لاہور (این پی پی) دورۂ آسٹریلیا میں ہزیمتوں کی اتھاہ گہرائیوں میں گر جانے والی قومی کرکٹ ٹیم آج جمعہ کو پاکستان پہنچے گی۔ اس کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک روز پہلے ہی وطن واپس آچکے اور اپنے شہر پشاور پہنچ چکے ہیں۔ قومی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اُتریں گے۔ ظاہر ہے اُن کا استقبال تو ہونے سے رہا، جب کہ محض تین کھلاڑی اسد شفیق ، شان مسعود اور کاشف بھٹی کراچی آئیں گےجب کہ کپتان اظہر علی، بابراعظم، بولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈ کوچ و سلیکٹر مصباح سمیت تمام کھلاڑی لاہور پہنچیں گے۔ قومی ٹیم کا اگلا امتحان ہوم سیریز میں ہوگا، جہاں قومی ٹیم مہمان سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں