پاکستان نے انڈر19 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور (این پی پی) اگلے سال کے ابتدا میں جنوبی افریقا میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے پاکستان نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، سینئر ٹیم کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا کرنے والے نسیم شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ قیادت کی ذمے داری روحیل نذیر کے کاندھوں پر آئی ہے جو دو تین ماہ قبل جنوبی افریقا کے کامیاب ترین دورے میں بہترین کارکردگی پیش کرچکے ہیں۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، حیدر علی، محمد شہزاد، محمد حارث، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد مُنیر، قاسم اکرم، عامر علی، عریش علی خان، عامر خان، نسیم شاہ اور طاہر حسین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں