بھارت نے ہائی اسکورنگ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

حیدرآباد دکن (این پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ ہائی اسکورنگ رہا، ویرات کے 94 رنزکی بدولت میزبان نے 6 وکٹوں سے فتح کو گلے لگایا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ بیس اوورز میں 207 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ہٹمیئر 56 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے۔ پولارڈ 37 اور لیوس 40 کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز ثابت ہوئے۔ چاہل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے یہ ہدف ہنستے کھیلتے اپنے کپتان کوہلی کے شاندار 94 رنز ناٹ آئوٹ کی بدولت 19 ویں اوورز میں  4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لوکیش راہول 62 کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کے پیری نے دو بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ویرات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں