میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 4 وکٹ پر 257 رنز

میلبورن (این پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کے سلسلے کا دوسرا مقابلہ جاری ہے، جس کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنالیے۔ اسمتھ 77 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ دوسرے نمایاں بلے باز لبوس شگنے رہے، وہ 63 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈہوم نے 2 جب کہ واگنر اور بولٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے تین ٹیسٹ‌ میچوں‌ کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں