سنچورین ٹیسٹ : انگلینڈ کو 255 رنز، جنوبی افریقا کو 9 وکٹیں درکار

سنچورین (این پی پی) سنچورین ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، انگلستان کو جسے جیتنے کے لیے مزید 255 رنز درکار ہیں جب کہ جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ تیسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 272 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، یوں انگلینڈ کو جیت کے لیے پہلی اننگز کی برتری کے رنز ملاکر 376 رنز کا ہدف ملا، جس کے تعاقب میں انگلینڈ نے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 121 رنز جوڑ لیے ہیں، ابھی اُسے مزید 255 رنز کی ضرورت ہے۔ برنس 77 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ڈوم سبلے 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ قبل ازیں میزبان جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 272 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ہیوین ڈرڈسن 51 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے دیگر نمایاں افریقی بلے بازوں میں فلینڈر 46 اور نورٹیج 40 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے سیاہ فام آرچر نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اسٹوکس دو وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمایاں گیند باز ثابت ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں