کرسٹیانو رونالڈو نے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی (این پی پی)پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈپلیئر آف دی ایئر ایوارڈ لے اُڑے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی گلوب ساکر پلیئر آف دی ایئرایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ٹرافی ملنے پر رونالڈو انتہائی خوش دکھائی دیے، ایوارڈزکی رنگارنگ تقریب میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے، ایوارڈ کے فاتح کا تعین ووٹنگ سے کیاگیا، رونالڈو نے نئے برس بھی عمدہ کھیل پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ سال کی بہترین ویمن فٹبالر کا اعزاز انگلینڈ کی لوزی برانز نے جیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں