بنگلادیش سے سیریز، میدان سجنے والا ہے

لاہور (این پی پی) بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے مختصر دورے پر تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آرہی ہے۔ یہ تینوں مقابلے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔ سیریز کا آغاز 24 جنوری 2020 سے ہوگا،باقی دو مقابلے 25 اور 27 جنوری کو ہوں گے۔ پاکستان اس سے قبل اپنی آخری دو سیریز سری لنکا اور آسٹریلیا سے بُری طرح ہاری ہے۔ قبل ازیں سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا منفرد ریکارڈ بھی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے پاس ہے، جو دو سیریز بُری طرح ہارنے کے باوجود اب تک ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں