انگلینڈ کی499 رنز 9 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئر، جنوبی افریقا نے 2 وکٹیں گنواکر 60 رنز بنالیے

پورٹ ایلزبتھ (این پی پی) انگلینڈ نے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی، جواب میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقا نے 60 رنز جوڑے تھے اور اُس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ پوپ نے ناٹ آئوٹ 135 رنز بنائے جب کہ انگلش اسٹار آل رائونڈر بین اسٹوکس نے شاندار 120 رنز کی باری کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مہاراج نے 5 وکٹیں لیں، لیکن اس کے لیے اُنہوں نے 180 رنز کی پٹائی بھی برداشت کی۔ ربادا دو وکٹیں لے کر دوسرے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کا اسکورجب 9 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز پر پہنچا تو کپتان جوئے روٹ نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ جواب میں جنوبی افریقا نے کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنالیے تھے۔ آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ملن اور زبیر حمزہ تھے۔ دونوں وکٹیں بیس نے حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں