دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کو ہرادیا

راج کوٹ (این پی پی) سیریز کے پہلے میچ میں ناکامی کے بعد ہوم سیریز میں گھر کے شیر بھارت کو سیریز بچانے کا سخت چیلنج درپیش تھا، اُس نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو زیر کرکے سیریز ایک۔ ایک سے برابر کردی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ فاتح کا فیصلہ کرے گا۔ گھر کے شیر بھارت نے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 36 رنز سے ہرادیا۔ لوکیش راہول کی جارحانہ بلے بازی، دھون اور کوہلی نے بھی رنز کی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے شیکھر دھون 96، ویرات کوہلی 78 اور لوکیش راہول کے انتہائی جارحانہ 80 رنز سے تقویت پاتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 340 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اور اُس کے چھ کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ زمپا نے 50 رنز دے کر تین بھارتی بلے بازوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا نے بھی بھارت کو ٹف ٹائم دیا اور آخری تک ہدف کے تعاقب میں سخت مقابلہ جاری رکھا، تاہم 304 رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ اسمتھ نے 98 کی عمدہ باری کھیلی ۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 جب کہ سائنی ، جڈیجا اور یادیو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 52 گیندوں پر 80 رنز بنانے والے لوکیش راہول کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں