پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت

لاہور (این پی پی) بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کا مختصر دورہ کرنے آرہی ہے اور تین میچوں‌ پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی. اس حوالے سے شائقین میں‌خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس سیریز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے جب کہ شائقین بکنگ کا طریقہ کار پیچیدہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں. ٹوئنٹی سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ گزشتہ روز نصف گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، ٹکٹوں کی قیمت 500، ایک ہزار، 2ہزار اور 4 ہزار روپے رکھی گئی ہے، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹ بک کروائے جاسکتے ہیں، 4 سال تک عمر کے بچے والدین کے ساتھ بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاسکیں گے۔ شائقین 500والے ٹکٹوں کی عدم دستیابی اوربکنگ کا طریقہ کار پیچیدہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آئے، مختلف علاقوں میں موجود نجی کوریئرسروس کے مراکز پر ٹکٹ منگل سے دستیاب ہوں گے۔ کرکٹ بورڈ کو عوامی مشکلات کے پیش نظر اُنہیں آسانی سے ٹکٹ کی فراہمی کے نظام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں