بنگلادیش سے سیریز، قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش جاری

لاہور (این پی پی) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کچھ ہی روز باقی رہ گئے ہیں، اس حوالے سے تیاریوں‌کا سلسلہ عروج پر پہنچا ہوا ہے. مقابلوں کے انعقاد کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تیاریوں میں تیزی آگئی ہے، گزشتہ روز عملہ نے ٹوٹی ہوئی کرسیاں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، رنگ و روغن بھی کیا جارہا ہے، میڈیا باکس کی تزئین وآرائش کا کام بھی ہورہا ہے۔ تماشائیوں کو آئی سی سی کے متعارف کردہ کوڈ آف کنڈکٹ سے آگاہی دینے کیلیے اسٹیڈیم کے داخلی راستوں کے ساتھ اسٹینڈز کے قریب بھی فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں، ان پر نسلی منافرت اور سیاسی نعرے بازی سے گریز کرنے کی ہدایات درج کرتے ہوئے شائقین کو خبردار رہنے کا کہا گیا ہے، ایمرجنسی کال نمبرز بھی درج ہیں ، اسٹیڈیم میں اطراف میں موجود دکانوں اور ہوٹلوں وغیرہ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے نشترپارک کے گرد دفاعی حصار قائم کرنے کیلیے اپنی پلاننگ کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے، ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹ کو محفوظ بنانے کیلیے متعلقہ حکام سر جوڑکربیٹھ گئے ہیں۔ اس سیریز کے کامیاب انعقاد سے ان شاء اللہ پاکستان میں مزید بڑی ٹیمیں آنے کی راہ ہموار ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں