سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنایا جائے، فیصل جاوید

لاہور (این پی پی) حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے سابق کپتان سرفراز احمد کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو واپس لاکر دوبارہ کپتان بنایا جائے، تاکہ بابراعظم سے کپتانی کا دبائو کم ہوسکے اور وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرسکیں۔ اگر سرفراز احمد بطور کپتان واپس آتے ہیں تو پاکستان ورلڈکپ جیت جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے بعد تمام کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ سارا پی ایس ایل لاہور میں ہورہا ہے، پاکستان کے لیے اچھی خبریں آرہی ہیں، پاکستان کو نمبر ون ملک سیاحتی ملک قرار دیا گیا ہے، اس سب میں کرکٹ کی بحالی کا ہاتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں