پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی آج

اسلام آباد (این پی پی) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز جمعہ سے ہورہا ہے، ٹرافی کی رونمائی آج (جمعرات) ہوگی۔بنگلا دیشی ٹیم کمرشل فلائٹ کے ذریعے براستہ دوحا اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور اسٹاف کو خوش آمدید کہا جہاں سے بنگلا دیشی ٹیم سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچی، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جمعہ سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کی پریکٹس جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جب کہ پریکٹس کے بعد پاکستانی اور بنگلا دیشی کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں