اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اظہر علی

راولپنڈی (این پی پی) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی البتہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔ان خیالات کا اظہار قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے قائد اظہر علی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اُن کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کہ باہر کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھا کراؤڈ آتا ہے، امید ہے پچھلی بار کی طرح اب کی دفعہ بھی اچھا کراؤڈ آئے گا۔قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ ہمیں بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی بنگلا دیش کو ہرانے کے لیے ہم تیار ہیں، ہمارا نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن پہلے بھی کہا تھا کہ اسے وقت دینا پڑے گا۔بنگلادیش کو آسان نہیں لیں گے، وہ اچھی ٹیم ہے اور کسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں