پی ایس ایل فائیو، ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، سرفراز احمد

کراچی (این پی پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونا یا نہ ہونا قسمت کی بات ہے، اس وقت میری تمام تر توجہ پی ایس ایل فائیو پر مرکوز ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اپنے اسپانسر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں بھرپور محنت کر رہا ہوں، ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کامیابی کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن امید ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پُرامید ہیں، پوری قوم کو پی ایس ایل کا انتظار ہے اور اس کی توجہ اور نگاہیں لیگ پر جمی ہیں، امید ہے کہ کراچی میں افتتاحی تقریب بہت شاندار رہے گی اور شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں