راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلادیش 233 پر آؤٹ، شاہین کے چار شکار

راولپنڈی (این پی پی) پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم 233 رنز بناکر پویلین سدھار گئی۔ شاہین آفریدی کے چار شکار۔ کوئی بنگلادیشی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ محمد متھن 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ نجم الحسین 44 رنز بناسکے۔ حارث سہیل نے بھی وکٹوں کی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے اور گیارہ رنز دے کر دو وکٹیں لے اُڑے۔ نسیم شاہ بھی دو وکٹیں لے سکے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے فواد عالم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔ اظہر علی نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بنگلادیش کا آغاز انتہائی تباہ کن تھا، جلد ہی دونوںاوپنر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم 83 ویں اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں