انڈر19 ورلڈکپ: بنگلادیش کی پہلی بار فائنل تک رسائی

پوچیسٹروم(این پی پی) انڈر19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ بنگلادیش نے ہدف 45 ویں اوورز کی پہلی گیند پر حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے ۔ بیکھم وہیلز 75 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ شرف الاسلام نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگال ٹائیگرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور فائنل میں پہلی بار پہنچنے کا اعزاز پایا۔ محمود الحسن نے شاندار سنچری بنائی۔ فائنل میں بنگلادیش کا مقابلہ بھارت کی انڈر 19 ٹیم سے ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں