ملتان سلطان نے ہیجان انگیز مقابلے میں زلمی کو ہرادیا

کراچی (این پی پی) ملتان سلطان نے سخت اور ہیجان انگیز مقابلے میں پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ اسٹیڈیم تماشائیوں سے عاری تھا، تاہم کھلاڑیوں نے جیت کی لگن میں اس کڑے مقابلے کو جنم دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطان کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی۔ذیشان اشرف 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔ خوش دل خان 30 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ دوسرے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں زلمی کے بلے باز یکسر ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورز میںسات وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز تک محدود رہی۔ قومی اوپنر امام الحق کے 56 اور شعیب ملک کے 25 رنز بھی جیت کے لیے ناکافی ثابت ہوئے۔ ملتان سلطان کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 جب کہ علی شفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ذیشان اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں