پی ایس ایل : لاہور میں بھی شائقین کے بغیر مقابلےکرائے جائیں گے

لاہور (این پی پی)ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے کیسز کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی میچز شائقین کے بغیر کرانے کا اعلان کردیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والے دیگر میچز شائقین کے بغیر ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ پنجاب کی سفارش پر پی ایس ایل 2020کے لاہور میں شیڈول بقیہ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بند دروازوں میں منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔پی سی بی نے مداحوں سے بھی درخواست کی کہ وہ کھلاڑیوں سے آٹوگراف ، تصاویر یا سیلفیز لینے سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں